آفریدی کی سماجی خدمات پر ہلیری کلنٹن کا نیک خواہشات کا اظہار

واشنگٹن (سپورٹس نیوز)مشہور سابق پاکستانی کرکٹ کپتان شاہد خان آفریدی سماجی خدمات میں بھی پیش پیش ہیں اور شاہد آفریدی فانڈیشن کے ذریعے پاکستان میں تعلیم اور صحت کے لیے کام کر رہے ہیں۔سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن بھی آفریدی کی ان خدمات اور صلاحیتوں کی معترف ہیں، جس کا اظہار انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا اور آفریدی کے مقاصد میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس ویڈیو کو شاہد آفریدی نے گذشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر شیئر کرتے ہوئے ہلیری کا شکریہ ادا کیا۔اس سے قبل کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شاہد آفریدی فانڈیشن کو سپورٹ کرتے ہوئے پیغام دیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*