چیف سلیکٹرانضمام الحق نے محمد آصف کو پہچاننے سے ہی انکار کر دیا

Inzamam ul Haq

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرانضمام الحق نے فاسٹ بالر محمد آصف کو پہچاننے سے ہی انکار کر دیا۔لاہورمیں میڈیا سے گفتگو میں قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر اور2010میں سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ محمد آصف سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پرانضمام الحق نے کہا کہ وہ کون ہیں؟ان کی بات نہ ہی کریں تواچھا ہے، موجودہ کھلاڑیوں میں سے بہتر ٹیم منتخب کی گئی مجھے ٹاسک دیا گیا تھا کہ نوجوان کھلاڑی ٹیم میں شامل ہوں جس کی میں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ امام الحق کی کارکردگی سے خوشی ہوئی امید ہے پوری ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، پاکستانی کھلاڑیوں کوکنڈیشنزسے ہم آہنگ ہونے میں وقت لگے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*