شادی کے کارڈ چھپوانا کاغذ کا ضیاع ہے،سونم کپور

ممبئی (شوبز نیوز)عموما شادی کے موقعوں کومہمانوں کو مدعو کرنے کے لئے شادی کے کارڈ چھپوانا ایک اہم مرحلہ ہوتا ہے جس سے شادی نا مکمل تصور کی جاتی ہے ۔لیکن سونم کپور اور آنند آہوجانے ان کارڈز کی چھپوائی کو کاغذ کا ضیاع سمجھ کر اپنی شادی میں مہمانوں کو دعوت دینے کے لئے ای میل کا سہارا لے لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب میں مہمانوں کو مدعو کرنے کیلئے دعوت نامے ہی نہیں بنوائے گئے بلکہ دونوں کے خاندانوں نے بذریعہ ای میل ہی تمام مہمانوں کو دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ جوڑا شادی کے کارڈ چھپوانے میں دلچسپی نہیں رکھتا بلکہ وہ اسے کاغذ کا ضیاع سمجھتے ہیں۔اس لیے انہوں نے ’ای ۔ کارڈ‘ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ ان کے دوستوں اور رشتہ داروں کے موبائل فون پر موصول ہو گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*