سلطان سلمان خان کے مشہور شو ’ ’دس کا دم “ کا پرومو جاری کردیا گیا

ممبئی(شوبز نیوز) بالی ووڈ سلطان سلمان خان کے مشہور شو ’ دس کا دم ‘ کا پرومو جاری کردیا گیا۔بھارت میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا متنازع شو ’بگ باس ‘ کے بعد بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا ایک اور شو ’دس کا دم ‘ بھی خاصی اہمیت کا حامل ہے جس میں بالی ووڈ سے وابستہ شخصیات کے ساتھ گیم کھیلا جاتا ہے اور سلو میاں اپنے مخصوص انداز میں میزبانوں کے ساتھ مذاق مستی کرکے شو کو چار چاند لگادیتے ہیں جب کہ یہ شو ایک لمبے وقفے کے بعد دوبارہ سے آن ایئر ہونے والا ہے جس کا پہلا پرومو جاری کردیا گیا ہے۔بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف ریئلٹی شو’ دس کا دم ‘ کے تیسرے سیزن کا پرومو جاری کردیا جس میں سلمان گیم شو میں حصہ لینے والی لڑکی سے شو کے فارمیٹ کے مطابق ایک سوال کرتے ہیں کہ کتنے فیصد بھارتی لڑکے لڑکیوں کو متاثر کرنے کے لئے انگریزی جھاڑتے ہیں جس پر لڑکی اپنے جواب میں سلمان خان کو شامل کرتے ہوئے 80 فیصد لڑکوں کا جواب دیتی ہے اور درست جواب پر چیک وصول کرتی ہے۔رپورٹس کے مطابق گیم شو ’دس کا دم 3‘ سونی انٹر ٹینمنٹ پر نشر کیا جائے گا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*