حماس نے فلسطین نیشنل کونسل اجلاس کے تمام اعلانات مسترد کردیے

غزہ(م ڈ)فلسطینی تحریک حماس نے فلسطین نیشنل کونسل اجلاس کے تمام اعلانات مسترد کردیے،حماس نے ملک میں فوری طورپر پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے غرب اردن میں صدر محمود عباس کی زیر صدارت منعقد ہونے والے فلسطین نیشنل کونسل کے اجلاس کے تمام فیصلے مسترد کر دیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے ہے جس سیاسی گروپ کی طرف سے فلسطین نیشنل کونسل کا اجلاس منعقد کیا گیا ہے وہ فلسطینی قوم کی نمائندگی نہیں کرتا۔خیال رہے کہ فلسطین نیشنل کونسل کا اجلاس نو سال کے بعد کل تیس اپریل کو رام اللہ میں صدر محمود عباس کی زیرصدارت ہوا۔ حماس سمیت کئی دوسری جماعتیں پہلے ہی اس اجلاس کا بائیکاٹ کرچکی ہیں۔ یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں منعقد ہو رہا ہے جب دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے بعد تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*