بلوچستان کی حکومت ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے،بلال کاکڑ

کوئٹہ(خ ن)وزیر اعلیٰ بلوچستا ن کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بلال خا ن کا کڑنے کوئٹہ میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی حکومت ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے ۔اورعوام کی جان ومال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے ۔اور ہماری سیکیو رٹی ایجنسیز عو ام کی حفاظت کیلئے ہرممکن اقدامات کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہی ہیں ۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ہم نے سیکیورٹی اداروں کو مستعد رہنے کیلئے احکامات جاری کئے ہیں۔اور ہماری پولیس ہمہ وقت مستعد ہے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنا نے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا ئے جارہے ہیں ۔مزید براں عوام کی بھی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سیکیورٹی اداروں کے ساتھ اپنے تعاون کویقینی بنائیں ۔کیو نکہ دہشت گردی کو ہم سب مل کر شکست دے سکتے ہیں ۔حالیہ دہشت گردی سے عوام کے حوصلے پست نہیںہونگے اور دشمن اپنے عز ائم میں ناکام ہوگا ۔اللہ تعالیٰ کی مدد ہمارے ساتھ ہے دہشت گردعوام کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*