ایران نے تمام اسرائیلی الزامات یکسر مسترد کر دئیے

تہران (م ڈ)تہران نے اسرائیل کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات یکسر مسترد کر دئےے،اسرائیلی الزامات پرانے دعوے ہیں جن کا توانائی ایجنسی پہلے ہی جائزہ لے چکی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقایران نے اپنے مبینہ طور پر خفیہ ایٹمی پروگرام سے متعلق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے تازہ ترین الزامات مسترد کر دیے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ نیتن یاہو کے یہ الزامات وہی پرانے دعوے ہیں، جن کا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی پہلے ہی جائزہ لے چکی ہے۔ اس سلسلے میں اسرائیلی وزیر اعظم نے صحافیوں کے سامنے ایران پر الزامات لگاتے ہوئے ان ہزاروں مبینہ خفیہ ایرانی دستاویزات کا حوالہ دیا تھا، جو ان کے بقول اسرائیلی انٹیلیجنس اپنے قبضے میں لے چکی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کے بقول نیتن یاہو کے ان الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*