ادارہ یونیسف کی افغانستان میں11 بچوں کی ہلاکت کی مذمت

نیویارک/کابل(آئی این پی)اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسف نے افغان صوبہ قندھار میں دہشت گردانہ حملے میں11 بچوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں عام شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنانے سے گریز کریں۔غیرع ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسف نے ایک بیان میں افغانستان کے صوبے قندھار میں دہشت گردانہ حملے میں گیارہ بچوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسف کے بیان میں تمام متحارب فریقوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ افغانستان میں کسی بھی طرح سے عام شہریوں خاص طور سے بچوں کو نشانہ بنانے سے گریز کریں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*