ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلی فون پر رابطہ

واشنگٹن(م ڈ)امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، دونوں رہنماﺅں کے درمیان ایران جوہرے معاہدے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اسرائیلی وزیر اعظم اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیو کی اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کے ایک گھنٹے بعد ہوا۔دونوں رہنماﺅں کی جانب سے یروشلم میں امریکی سفارتخانے کے افتتاح پر بھی بات کی گئی۔ سفارتخانے کے افتتاح کیلئے امریکی صدر آئندہ دو ہفتوں میں اسرائیل کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے ،پومپیو نے کہ ایران کی جانب سے دھمکی آمیز بیانات پر امریکا کو شدید تحفظات ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*