چین پاکستانی طلباءکی پسندیدہ منزل بن چکا ہے

بیجنگ (م ڈ)چین پاکستانی طالب علموں کی پسندیدہ منزل بن گیا ہے،جو اعلیٰ تعلیم خاص طور پر میڈیکل اور انجینئرنگ کیلئے چینی تعلیم اداروں کو ترجیح دیتے ہیں،چینی یونیورسٹیوں میں غیر ملکی طلباءکی تعداد جو2000میں 52150تھی،2017میں دس گنا بڑھ کر 4لاکھ 89ہزار 200ہو گئی ہے، بین الاقوامی طالب علموں کیلئے چین ایشیائی ممالک میں طلباءکی سب سے زیادہ پسندیدہ منزل ہے،ان کی اکثریت پاکستان،جنوبی کوریا،تھائی لینڈ اور امریکہ سے تعلق رکھتی ہے،چین کی وزارت تعلیم کے مطابق حال ہی میںپیکنگ یونیورسٹی کے بین الاقوامی طلباءکے ہونے والے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 87.7فیصد چین کا انتخاب اس لیے کرتے ہیں کہ وہ چین سے متعلق اپنا مستقبل بنانا چاہتے ہیں،جبکہ 2016میں چین کی وزارت خدمت اور پیکنگ یونیورسٹی کے ایک سروے کے مطابق 95فیصد بین الاقوامی طلباءچین میں ہی ملازمت کرنے کے خواہش مند ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*