ٹرمپ کا وکیل پھنس چکا، خود ان کیخلاف گواہی دیگا،وکیل اسٹورمی

واشنگٹن (اے این این)اداکارہ اسٹورمی ڈینیل کے وکیل مائیک ایوانٹی نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ گھبرائے ہوئے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ ان کے وکیل مائیکل کوہن صدر کے خلاف ہونے والی تحقیقات میں تعاون کریں گے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہو ئےانھوں نے کہا ٹرمپ انتظامیہ اور خود صدر جانتے ہیں کہ میں کئی ہفتوں سے کیا بات کررہا ہوں ، صدرٹرمپ کا وکیل مائیکل کوہن مشکل میں ہے، وہ خود ، پھنس چکا ہے اور وہ جلد صدرٹرمپ کے خلاف گواہی دے گا ۔مائیک ایوانٹی کے مطابق رواں ماہ کے شروع میں ٹرمپ کے وکیل مائیکل کوہن کے گھر، ہوٹل اور دفترپر ایف بی آئی کی جانب سے چھاپا مارا گیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*