تازہ ترین

17نومبر کو ایوب سٹیڈیم سے مہنگائی کیخلاف مارچ کا آغاز ہو گا،پی ڈی ایم

کوئٹہ(پ ر) پاکستان ڈےموکرےٹک موومنٹ بلوچستان کا اجلاس صوبائی صدر رکن صوبائی اسمبلی ملک نصےر احمد شاہوانی کی زےر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس مےں پی ڈی اےم کے نائب صدور عبدالقہار خان ودان ،جمال شاہ کاکڑ،مولوی محمد سرور موسیٰ خےل، رحمت صالح بلوچ، موسیٰ بلوچ ، مولانا عصمت اللہ سالم ، جلےل خان بازئی، سےکرٹری اطلاعات اےم پی اے نصراللہ خان زےرے ، سےکرٹری فنانس مولوی خورشےد احمد ، ڈپٹی سےکرٹرےز نسےم اللہ اچکزئی، علی احمد لانگو نے شرکت کےں۔ اجلاس مےں پی ڈی اےم کی جانب سے ہوشر با مہنگائی کےخلاف جاری احتجاجی تحرےک اور کوئٹہ کے 17نومبر کے عظےم الشان احتجاجی مارچ کے انتظامات کا جائزہ لےا گےا ۔ اجلاس مےں کہا گےا ہے کہ 17نومبر کو کوئٹہ مےں مہنگائی مارچ رےلی کی قےادت پی ڈی اےم کے سربراہ جمعےت علماءاسلام کے امےر مولانا فضل الرحمن، پشتونخوامےپ کے چےئرمےن پی ڈی اےم کے مرکزی نائب صدر محمود خان اچکزئی، مسلم لےگ ن کے صدرقومی اسمبلی مےں اپوزےشن لےڈر شہباز شرےف ،بلوچستان نےشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مےنگل ، نےشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزےر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شےرپاﺅ ، مرکزی جمعےت اہلحدےث کے سربراہ علامہ پروفےسر سنےٹر ساجد مےر ، جمعےت علماءپاکستان کے سربراہ علامہ اوےس احمد نورانی کرےنگے۔ اجلاس مےں کہا گےا کہ 17نومبر کو دوپہر 12بجے اےوب اسٹےڈےم سے مہنگائی کے خلاف مارچ کا آغاز ہوگا جو شہر کے مختلف شاہراہوں سے گزرتے ہوئے ہاکی چوک پر اختتام پذےر ہوگا اور قائدےن مارچ سے خطاب کرےنگے۔ اجلاس مےں 17نومبر کے مہنگائی کےخلاف عظےم الشان مارچ کی کامےابی کےلئے مختلف کمےٹےاں تشکےل دی گئی اور اس سلسلے مےں شہر کے مختلف علاقوں اور اہم چوراہوں باچاخان چوک ، کچلاغ اور سرےاب مےں کےمپ لگائےںجائےنگے جس کا افتتاح 14نومبر بوقت 12بجے کچلاغ کےمپ ، دوپہر 2بجے باچا خان چوک اور شام 4بجے سرےاب کےمپ کا افتتاح پی ڈی اےم کے صوبائی قائدےن کرےنگے۔اجلاس مےں تمام عوام سے اپےل کی گئی ہے کہ وہ 17نومبر کے مہنگائی مارچ مےں شرکت کرےں اور پی ڈی اےم مےں شامل پارٹےوں کے کارکنوں کو ہداےت کی گئی ہے کہ وہ مہنگائی مارچ کی تےاری کےلئے شب وروز محنت کرےں۔ اجلاس مےں کہا گےا ہے کہ سلےکٹڈ حکومت اپنے عوام دشمن پالےسےوں کو ترک کرنے کی بجائے اسے مزےد وسعت دے رہی ہےں آئے روز ٹےکسز کے نفاذ ، پٹرولےم مصنوعات ، بجلی ، گےس ،اشےاءخوردونوش کی قےمتوں مےں اضافے کی صورتحال نے غرےب عوام کی کمر توڑ کر رکھی دی ہے لوگ اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ خودکشےاں کررہے ہےںجبکہ سلےکٹڈ حکومت عوام کو رےلےف دےنے مےں مسلسل ناکام ہوچکی ہے۔ اجلاس مےں کہا گےا ہے کہ عوام موجودہ سلےکٹڈ حکومت سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہے اور اس نجات کی واحد راہ پاکستان ڈےموکرےٹک موومنٹ کی سےاسی جمہوری تحرےک ہے کےونکہ پی ڈی اےم ملک مےں آئےن کی بالادستی ،قانون کی حکمرانی ، پارلےمنٹ کی خودمختےاری ، عدلےہ اور مےڈےا کی آزادی ، قوموں کی برابری پر مبنی حقےقی فےڈرےشن کے قےام ، عوام کے وسائل پر ان کی حق ملکےت کو تسلےم کرانے ، ملکی اداروں کی آئےن کے دائرہ کارمےں رہتے ہوئے اپنے فرائض کو سرانجام دےنے ، عوام کے ووٹ کی تقدس کی بحالی ، عوام کے منتخب پارلےمنٹ سے داخلہ وخارجہ پالےسےوں کی تشکےل اورملک کو اپنی تارےخ کے بدترےن بحرانوں سے نکالنے کےلئے عملی جدوجہد کررہی ہےں۔ اجلاس مےں کہا گےا ہے کہ پی ڈی اےم کو عوام کی بھرپور حماےت حاصل ہے اور ہمےں امےد ہے کہ عوام آئندہ بھی مزےد جوش وجذبے کے ساتھ پی ڈی اےم کی جاری سےاسی جمہوری تحرےک کو کامےابی سے ہمکنار کرےنگے۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*