تازہ ترین

یوٹیوب پر ”عارف لوہار چینل “پر بھرپور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہوں‘ عارف لوہار

لاہور( شوبز ڈیسک) نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ ان دنوں میں اپنے یوٹیوب چینل ”عارف لوہار چینل “پر بھرپور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہوں،میری کوشش ہے کہ اپنے چینل وہ گاﺅں جو ابھی تک میں نے کہیں بھی نہیں سنایا ۔ ” این این آئی “ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف لوہارنے کہا کہ گائیکی سے نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے بلکہ اگریہ کہا جائے کہ یہ سانس کی طرح ہے تو غلط نہ ہو گا۔ انہوںنے کہا کہ میں اپنے فن کے ساتھ جنون کی حد تک عشق کرتا ہوں اور یہی وجہ ہے کہ میںکچھ بھی گاتا ہوں تو اس کی شاعری کو اپنے اوپر طاری کر لیتا ہوں اور اس میں ڈوب کر دل و جان سے گاتا ہوں ۔ انہوںنے کہا کہ خدا کی ذات سے دعا ہے کہ ہمیں جلد سے جلد کورونا وباءسے چھٹکارا ملے تاکہ معمولات زندگی بحال ہو سکیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*