تازہ ترین

یوٹیلٹی سٹورز پرمختلف اشیاءکی قیمتوں میں 5سے 40روپے تک اضافہ

لاہور( این این آئی)یوٹیلٹی سٹورز پرمختلف اشیاءکی قیمتوں میں 5سے 40روپے تک اضافہ کر دیاگیا، اوپن مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 80روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے دس روزمیں دوسری مرتبہ قیمتوںمیں اضافہ کیا گیا ہے ۔ کپڑے دھونے والے صابن ،گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیاءکی قیمتوںمیں 5سے 40روپے تک اضافہ کیا گیا ہے ۔ درجہ دوئم گھی کے فی کلو پیکٹ کی قیمت میں 32روپے اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 40فی کلو تک اضافہ کر دیا گیا ۔ علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں پرچون سطح پر چینی کی فی کلو قیمت 80روپے تک پہنچ گئی ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*