تازہ ترین

یوم دفاع و شہدا شایان شان طریقے سے منایا جائیگا،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (آئی این پی ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ یوم دفاع پر اس سال بھی ہر شہید کے گھر جانے کا پروگرام جاری رکھاگیا ہے، عوام سے درخواست کی کہ شہیدوں کے لواحقین سے ملیں گے، عظیم قومیں اپنے شہیدوں کو یاد رکھتی ہیں،یوم دفاع وشہداکی مرکزی تقریب دن میں جی ایچ کیومیں منعقد ہوگی،آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ جی ایچ کیومیں یادگارشہداپرحاضری دیں گے،کشمیر بنے گا پاکستان تقریبات کاحصہ ہوگا،حکومتی اعلان کے مطابق12 بجے ملک بھرمیں سائرن بجائےجائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر میں یوم دفاع وشہدا 2019سے متعلق کانفرنس ہوئی ، کانفرنس میں ملک بھر سے سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا یوم دفاع پر گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ہر شہید کےگھر جانے کا پروگرام جاری رکھاگیا، گزشتہ سال بہت اچھا رسپانس رہاہر شہیدکو یاد کیاگیا، اس سال بھی ہر شہید کے گھر پہنچیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے عوام سے درخواست کی کہ شہیدوں کے لواحقین سے ملیں، گلی گلی محلے محلے شہیدوں کی تصاویر آویزاں کی جائیں، عظیم قومیں اپنے شہیدوں کو یاد رکھتی ہیں۔میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ یوم دفاع وشہداکی مرکزی تقریب جی ایچ کیومیں منعقدہوگی ، تقریب کے فارمیٹ میں تبدیلی کی گئی ہے ، جی ایچ کیومیں شام کے وقت تقریب شام کے وقت نہیں دن میں ہوگی ، جس میں شہداکےلواحقین اورغازی شرکت کریں گے۔انھوں نے کہا آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ جی ایچ کیومیں یادگارشہداپرحاضری دیں گے ، پھول چڑھائیں گے اور شہداکےلواحقین اورغازیوں سےملاقات کریں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایسےفارمیشن اورشہرشہرتقریبات ہوں گی ، یوم دفاع کی مناسبت سےچھانیوں میں ہتھیاروں کی نمائش ہوگی ، کشمیر بنےگا پاکستان تقریبات کاحصہ ہوگا۔میجرجنرل آصف غفور نے کہا گزشتہ سال کی طرح عوامی مقامات ، بسوں،ٹرکوں، ریلوےاسٹیشن، مارکیٹس ، گلی،محلے،گاں اورشہرمیں شہیدوں کی تصاویرلگائی جائیں گی ، عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔پاک فوج کے ترجمان نے وزیراعظم کےاعلان کردہ کشمیرآورکے سلسلے میں بھی بات چیت کرتے ہوئے کہا حکومتی اعلان کے مطابق12 بجے ملک بھرمیں سائرن بجائے جا ئیں گے ، قومی ترانہ اورکشمیرکاترانہ بھی جایاجائےگا اور کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کااظہارکیاجائےگا، ملکی ہیرو، شوبز اور میڈیا کے نمائندے اور میڈیا شرکت کریں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*