تازہ ترین

یومِ بحریہ افسران و جوان کے غیر معمولی حوصلے اور ان کی شجاعت کی یاد دلاتا ہے,نیول چیف

چیف آف نیول اسٹاف  ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ یومِ بحریہ پاک بحریہ کے افسران و جوان کے غیر معمولی حوصلے اور ان کی شجاعت کی یاد دلاتا ہے جن کی بہادری کے کارناموں نے دشمن کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔یوم بحریہ کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں پاک بحریہ کے سربراہ نے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ جوانوں کی صلاحیتوں، ان کے کارناموں، کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ان کی تیاریوں اور انہیں درپیش چیلنجز کا تذکرہ کیا۔نیول چیف کا کہنا تھا کہ یوم بحریہ پاک بحریہ کے افسران و جوانوں کے غیر معمولی حوصلے اور ان کی شجاعت کی یاد دلاتا ہے جن کی بہادری کے کارناموں نے دشمن کو حیرت میں ڈال دیا تھا اور اس کی خام خیال برتری کے زُعم کو خاک میں ملادیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس دن ’آپریشن سومنات‘ کو جس جرت و دلیری کے ساتھ انجام دیا گیا وہ ہمارے لیے باعثِ فخر اور ترغیب ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*