تازہ ترین

یورپین پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر رپورٹ طلب

برسلز(م ڈ)یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی نے یورپین خارجہ امور کے دفتر سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر رپورٹ طلب کرلی ۔پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کی جانب سے یہ بات نئے سال کے پہلے اجلاس کے لیے جاری کردہ ایجنڈے کے ذریعے سامنے آئی ہے۔موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پیر 2 ستمبر کو پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے منعقد ہونے والے پہلے اجلاس میں ہی کمیٹی یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس سے کہا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے کمیٹی کو بریف کرے ۔حکومت پاکستان سمیت یورپ میں بھی مختلف تنظیموں نے اپنے احتجاج کے ذریعے یورپین اداروں کو صورتحال سے مطلع رکھا ہوا ہے۔ ان کوششوں میں کشمیر کونسل ای یو نے ایک فعال اور واضح کردار ادا کیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*