تازہ ترین

ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے، جنرل زبیر محمود حیات

اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا ہے ، بھارت کے 5 اگست کے فیصلے سے پورے ہندوستان کے لوگ کشمیرمیں آباد ہو سکیں گے ، بھارت کشمیریوں کے ساتھ وہی سلوک کرنا چاہتا ہے جو اسرائیل نے فلسطینیوں کے ساتھ کیا ، پاکستان کی عوام نے خنجراب سے کراچی تک کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے ،سلامتی کونسل کے دروازے پر بار بار دستک دینا ہوگی، بھارت پر سفارتی دباو بڑھانا چاہئے ،کشمیر کا فیصلہ صرف استصواب رائے سے ہی ہوگا،وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری اس حوالے سے فیصلہ کن کردار اداکرے جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات نے کہاہے کہ کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کا ساتھ ہمیشہ دیں گے ،بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے،بھارت نے آرٹیکل 370کا خاتمہ کرکے اپنے ا ٓئین اور بین الاقوامی قراردادوں کی خلاف ورزی کی،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر زمین تنگ کردی ،بھارت نے کلسٹر بموں کا استعمال کرکے کشمیریوں اور پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا ،بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرکے مذاکرات کی پیش کش ٹکرا دی ،بھارت نے خطے میں امن کے قیام کے لیے کوششوں کے بجائے غیرذمہ دارانہ بیانات دیئے،بھارت آگ سے کھیل رہاہے ،بھارت نے نہیں چاہتا خطے میں امن قائم ہواس لیے وہ منفی پراپیگینڈا کررہا ہے ،پاکستان بھارت کی طرف سے کسی بھی مس ایڈوینچر کا جواب دینے کے لیے تیار ہے،جمعرات کو صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا ہے ، بھارت کے 5 اگست کے فیصلے سے پورے ہندستان کے لوگ کشمیرمیں آباد ہو سکیں گے ، بھارت کشمیریوں کے ساتھ وہی سلوک کرنا چاہتا ہے جو اسرائیل نے فلسطینیوں کے ساتھ کیا ، عالمی برادری کا رویہ تبدیل ہوا ہے ، پاکستان کی عوام نے خنجراب سے کراچی تک کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے ،سلامتی کونسل کے دروازے پر بار بار دستک دینا ہوگی، بھارت پر سفارتی دباو بڑھانا چاہئے ، کشمیر متنازعہ علاقہ ہے، دنیا تسلیم کرتی ہے، انیس سو اڑتالیس کی قراردادیں اپنی جگہ موجود ہیں،کشمیر کا فیصلہ صرف استصواب رائے سے ہی ہوگا،وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری اس حوالے سے فیصلہ کن کردار اداکرے،پاکستان نے پانچ اگست کے بعد سے توقعات سے کہیں زیادہ اس معاملہ کو اٹھایا ہے،چین نے ساری صورتحال میں بھرپور کردار ادا کیا ہے،ہماری افواج بہترین ہیں،پارلیمنٹ کے پلوامہ کے بعد سے دو مشترکہ اجلاس ہوچکے ہیں،ہمیں وقار، عظمت اور انصاف کے ساتھ آگے چلنا ہوگا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات نے کشمیر پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کا مسئلہ سب کا مسئلہ ہے ،کشمیر صرف میرے نہیں سب کے دلوں میں بستا ہے، کشمیریوں کا حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد سے دہائیوں سے جاری ہے،کشمیری محبت کرنیوالے لوگ ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی آزادی کے لیے آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ،بھارتی فورسز نے ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا،برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیریوں کے جذبہ آزادی میں اضافہ ہوا،مقبوضہ کشمیر میں ماوَں اور بہنوں کے ساتھ زیادتیاں ہورہی ہیں ،کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کا ساتھ ہمیشہ دیں گے ،بھارتی فورسز کی کشمیریوں پر مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر عالمی میڈیا میں آواز اٹھی ،بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے،بھارت نے آرٹیکل 370کا خاتمہ کرکے اپنے ا ٓئین اور بین الاقوامی قراردادوں کی خلاف ورزی کی،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر زمین تنگ کردی ،بھارت نے کشمیریوں کو ذہنہ کوفت میں متبلا کرنے کے لیے اضافی فورسزکی تعینات کی،بھارت نے کلسٹر بموں کا استعمال کرکے کشمیریوں اور پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا،پاکستان نے بھارت کے ساتھ خطے میں امن کے لیے مذاکرات کی کوشش کی ،بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرکے مذاکرات کی پیش کش ٹکرا دی ،بھارت نے خطے میں امن کے قیام کے لیے کوششوں کے بجائے غیرذمہ دارانہ بیانات دیئے،بھارت آگ سے کھیل رہاہے ،بھارت مقبوضہ کشمیر پر جھوٹ کا سہارا لے رہا ہے ،بھارت نے نہیں چاہتا خطے میں امن قائم ہواس لیے وہ منفی پراپیگینڈا کررہا ہے ،پاکستان بھارت کی طرف سے کسی بھی مس ایڈوینچر کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*