تازہ ترین

ہندوستان طاقت کے نشے میں کشمیریوں کو کچلنا چاہتا ہے، طاہر فاروق رائیسانی

ہٹیاں بالا(اے این این) ڈسٹرکٹ کوآڈنیٹر ٹووزیراعظم صدرمسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ ضلع جہلم ویلی طاہر فاروق رائیسانی نے کہا کہ ہندوستان طاقت کے نشے میں کشمیریوں کو کچلنا چاہتا ہے، دُنیا پاک بھارت ایٹمی جنگ سے قبل ہوش کے ناخن لے اور کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر مودی سرکارکو مجبور کرے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرائے،، وادی کشمیر میں کرفیو کا فوری خاتمہ کرایا جائے،کشمیریوں کو انکا بنیادی حق حق خودارادیت دلایا جائے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی یزیدیت کے سامنے کشمیری سنت حسینی پر عمل پیرا ہیں ہندوستان طاقت کے نشے میں کشمیریوں کو کچلنا چاہتا ہے۔انسانی تاریخ گواہ ہے طاقتور کے بجاے حق پر ڈٹے رہنے والے فتح یاب رہے۔مودی کے اقدامات یہ ثابت کرتے ہیں کہ ہندوستان کو صرف کشمیر کی زرخیز زمین چاہیے انسان نہیں۔مودی اپنے ایجنڈے کے لیے لاکھوں انسانوں کا قتل عام بھی کرسکتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے اندر 39روزسے زیادہ ہو گیا لوگ گھروں میں محصور ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*