تازہ ترین

ہندوستانی پروپیگنڈہ کا ہر سطح پر جواب دینگے ،صدر عارف علوی

اسلام آباد (نیوز ایجنسی) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، مسئلہ کشمیر دنیا کے مسلمانوں کا مشترکہ مسئلہ ہے،کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر پوری قوم متحد ہے ، بھارتی پروپیگنڈہ کا ہر سطح پر جواب دیں گے، کشمیریوں کے حقوق کسی صورت سلب نہیں کرنے دینگے۔اسلام آباد میں کشمیر آور کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ مسلم امہ سے اپیل ہے کہ مسئلہ کشمیر دنیا کے مسلمانوں کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ پاکتان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر پوری قوم متحد ہے ہم متحد ہوں گے تو کشمیر ضرور آزاد ہوگا۔ صدر نے کہا کہ بھارت کشمیریوں سمیت پورے بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کررہا ہے بھارتی پروپیگنڈہ کا ہر سطح پر جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کسی صورت سلب نہیں کرنے دینگے۔ کشمیریوں کے حقوق کسی صورت دبائے نہیں جاسکتے۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان نے تاریخ میں دنیا میں جہاں مسلمانوں پر ظلم ہوا پاکستانیوں نے ہمیشہ ساتھ دیا کشمیریوں سے یکجہتی پر پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*