تازہ ترین

ہم سب ایک قوم ہیں اور سبزہلالی پرچم تلے متحد ہیں، شیخ رشید

اوتھل (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے کہاہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کی کوششوں کی وجہ سے منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام میں خاطر خواہ کمی آئی ہے،پاکستان کوسٹ گارڈز کا شمار ملک کی ایک اہم اور باوقار فورس کے طور پرکیا جاتا ہے جو بیک وقت سمندر اور زمین پر تعینات ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کے دو صوبوں سندھ اور بلوچستان میں اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے جو اس کو دیگر نیم فوجی اداروں (سی اے ایفز)سے ممتاز کرتا ہے ،پاکستان کوسٹ گارڈز نے ملک دشمن عناصر بالخصوص منشیات اور انسانی اسمگلروں کے خلاف ہمیشہ نہایت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کوسٹ گارڈز ٹریننگ سینٹر میں ریکروٹس کی پاسنگ آ¶ٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کا شمار ملک کی ایک اہم اور باوقار فورس کے طور پرکیا جاتا ہے جو بیک وقت سمندر اور زمین پر تعینات ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کے دو صوبوں سندھ اور بلوچستان میں اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے جو اس کو دیگر نیم فوجی اداروں (CAFs)سے ممتاز کرتا ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز نے ملک دشمن عناصر بالخصوص منشیات اور انسانی اسمگلروں کے خلاف ہمیشہ نہایت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کی انہی کوششوں کی وجہ سے منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام میں خاطر خواہ کمی آئی ہے جس پر یہ ادارہ بلاشبہ تعریف کا مستحق ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ ہم سب ایک قوم ہیں اور سبزہلالی پرچم تلے متحد ہیں خواہ ہمارا تعلق پاک فوج، نیوی، ایئر فورس، رینجرز، ایف سی، اے ایس ایف،پولیس اور پاکستان کوسٹ گارڈز سے کیوں نہ ہو آج ان تمام اداروں کے آفیسرز کی موجودگی ہماری اس قومی یگانگت اور اتحاد کا مظہر ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے پریس ریلیز کے مطابق پا کستان کوسٹ گارڈز ٹریننگ سینٹر کورنگی میں Recruits Batch-40 کی پاسنگ آ¶ٹ پریڈکی پُروقار تقریب منعقد ہوئی، پریڈ کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد تھے جبکہ سول اور مسلح افواج کے اعلیٰ افسران،معززین ِعلاقہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اشخاص اور پاس آوٹ ہونے والے ریکروٹس کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مہمان خصوصی وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دوران ٹریننگ نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کر کے اِن کی حوصلہ افزائی کی۔پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ریکروٹ محمد انتظار کو ڈائریکٹر جنرل PCG نے اعزازی ٹرافی،دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے ریکروٹ زرار حسین کو میڈل اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ریکروٹ خاورحسین کوبھی میڈل دیا گیا۔خطاب کے بعد پاس آ¶ٹ ہونے والے ریکروٹس نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔ اس پریڈ میں مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں پاس آ¶ٹ ہونے والے ریکروٹس کے عزیز و اقارب بھی شامل تھے جنہوں نے پریڈ کے ہر مرحلے پر ریکروٹس کو دل کھول کر داد دی اور اُن کے اعلیٰ پیشہ ورانہ کردار اور تربیت کے معیار کو سراہا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*