ہمارا ہر شہید ، ہرغازی ہماری آزادی اور مستقبل کی علامت ہے,طیب ایردوان

ترکی :انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں منعقدہ سرکاری میڈل عطا کرنے کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ سلجوقی اور عثمانی دونوں بیرونی حملوں کے بجائے داخلی خلفشات کی وجہ سے منہدم ہوگئے۔ اب ہم اس قسم کی صورتِ حال پیدا ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ہمارا ہر شہید ، ہرغازی ہماری آزادی اور  مستقبل کی علامت ہے۔دہشت گردوں نے دہشت گردی سے بغاوت تک ہر طرح کی کوشش کی لیکن پھر بھی وہ ہماری قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہ کر سکے اور نہ ہی اپنے گھناؤنے اہداف حاصل کر سکے۔جس دن ہم اس جدوجہد میں تھوڑی سی بھی سست روی کا مظاہرہ کریں گے ، وہ ہمارے ساتھ سیورس سے بھی بدتر پابندیاں عاید کردیں گے۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*