تازہ ترین

ہراساں کیے جانے پر شوبز شخصیات کا عثمان مختار کےساتھ ہمدردی کا اظہار

ِکراچی (شوبز ڈیسک)متعدد شوبز شخصیات نے اداکار عثمان مختار کو ہراساں کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔عثمان مختار نے 27 جولائی کو طویل نسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ انہیں ایک خاتون آرٹسٹ نے کم از کم ڈھائی سال تک بلیک میل اور ہراساں کیا۔عثمان مختار نے 2016 میں ایک خاتون آرٹسٹ کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو پر کام کیا تھا اور اس پورے شوٹ کے دوران ان کے ویڈیو سے متعلق تخلیقی بنیادوں پر اختلافات رہے اور ان کی کئی مرتبہ بحث ہوئی، جس کے بعد وہ پروجیکٹ سے الگ ہوگئے مگر خاتون نے انہیں تنگ کرنا اور بلیک میل کرنا نہیں چھوڑا۔اداکار نے کسی خاتون کا نام نہیں لیا، تاہم ان کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق وہ پروڈیوسر اور ہدایت کار ہیں، جب کہ انہوں نے خاتون پر جنسی ہراسانی کا الزام بھی نہیں لگایا بلکہ ان پر آن لائن ہراساں کرنے جیسے الزامات لگائے۔عثمان مختار کی جانب سے واقعہ بیان کرنے کے متعدد اداکاراﺅں نے ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا ساتھ دیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*