تازہ ترین

ہانگ کانگ میں انسانی حقوق کا مسئلہ نہیں ،قانون کی حکمرانی کا بحران ہے

بیجنگ(م ڈ) جو کچھ ہانگ کانگ میں ہو رہا ہے یہ انسانی حقوق کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ قانون کی حکمرانی کا بحران ہے ،احتجاج کرنے والے بنیاد پرستوں کے حملوں نے قانون کی حکمرانی اور سلامتی کو بہت نقصان پہنچایا ہے اور اب پہلی ترجیح فوری طور پر تشدد کاخاتمہ ہے ان خیالات کا اظہار چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے یہاں ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں کیا ہے دریں اثنا چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ہانگ کانگ کی ایک بڑی سیاسی پارٹی امریکی کانگریس کیمدد سے مجوزہ انسانی حقوق اور جمہوری ایکٹ کے ذریعے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوشش کرتی ہے ، ڈیموکریٹک الائنس(ڈی اے بی) کے ارکان کی طرف سے ہانگ کانگ کی بہتری اور ترقی کیلئے ایک پیغام امریکی قونصل جنرل برائے ہانگ کانگ اور مکاﺅ ہنس کام سمتھ کو ایک اجلاس میں دیا گیا ہے ،ڈی اے بی شہر کی قانون سازی میں سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ،ڈی اے بی کے چیئرمین سٹیری لی وائی کنگ نے اجلاس کے بعد اخبار نویسوں کو بتایا کہ امریکہ کے بعض سیاستدانوں نے ہانگ کانگ کی موجودہ صورتحال پر مجوزہ ایکٹ کی حمات میں زیادہ رد عمل کا اظہار کیاہے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*