تازہ ترین

گو رنر بلوچستان کا کچر ے کے ڈھیر و ں اور سڑ کو ں کی خستہ حا لی پر اظہا ر تشو یش

صو بائی دا ر الحکومت کوئٹہ میں اس وقت بے شما ر مسائل ہیں جن کا ان ہی سطو ر میں با رہا مر تبہ ذکر کیا جا چکا ہے لیکن افسوس کی با ت یہ ہے کہ متعلقہ حکام اس جا نب کوئی توجہ نہیں دے رہے حکومت ان مسائل کو حل کر نے کی بجا ئے صرف ان کا نو ٹس لیتی ہے یا پھر تشو یش کاا ظہا ر کر دیا جا تا ہے جو کہ کسی بھی طرح صحیح اقد ام نہیں ہے۔
گذشتہ رو ز گو رنر بلوچستان سید ظہو ر احمد آغا نے کوئٹہ میٹر و پولیٹن کا ر پو ر یشن کے ایڈ منسٹر یٹر شو کت علی سے گفتگو کر تے ہوئے کو ئٹہ میں جگہ جگہ کچر ے کے ڈھیر اور سڑ کو ں کی خستہ حالی پر تشو یش کا اظہا ر کر تے ہوئے وا ضح کیا ہے کہ صو بائی دا ر الحکومت کوئٹہ میں ایسی سڑ کیں بھی ہیں جن پر پچھلے دس پند رہ سال سے مر مت کرنے کی کسی نے بھی زحمت نہیں کی بلڈنگ کو ڈاور پا رکنگ کی صو ر تحال نے عا م شہر یو ں کی زندگی اجیر ن کرکے رکھ دی ہے انہوں نے افسو س کا اظہا ر کیا کہ یہ ہما ری بے بسی ہے کہ ہم 21 ویں صد ی کے اس ترقی یا فتہ دو ر میں بھی در ختو ں کو ری سائیکل کئے ہوئے پانی کا بند و بست نہ کر سکے۔
صو بائی دا رالحکومت کو ئٹہ کے مذکو رہ اہم مسائل پر گو رنر بلوچستا ن سید ظہو ر احمد آغا کا تشو یش کا اظہا ر اس با ت کی غماز ی کر تا ہے کہ صو بے کے ایک اہم عہد ے پر فائز شخصیت کا یہ قا بل تعر یف اقد ام ہے کیونکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شہر کی اکثر سڑ کیں بہت ہی زیا دہ ٹو ٹ پھو ٹ کا شکا ر ہیں جن کی مر مت ایک عر صے سے نہیں کی گئی جوکہ افسو سنا ک با ت ہے کیونکہ سڑ کو ں کا وجو د بہت ہی اہم ہو تا ہے ان کو نظر اند از کرنا کسی بھی طر ح صحیح با ت نہیں ہے جہاں تک شہر میں کوڑ ے کر کٹ کی با ت ہے تو یہ بھی بڑا مسئلہ ہے جو ایک عر صے سے چلا آرہا ہے اس کی جا نب بھی کوئی توجہ نہیں دی جا رہی جس کے با عث یہ بڑ ھتا جا رہا ہے شہر کے اکثر علا قو ں میں کو ڑا کر کٹ دان نہیں ہیں جس کی وجہ سے عو ام یہ کچر ہ دائیں بائیں یا پھر نا لیوں میں پھینک دیتے ہیں جس کے با عث جہاں گند گی پھیلتی ہے وہاں نا لیاں بند ہو نے کے با عث مز ید دشو اری کا سامنا کرنا پڑ تا ہے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ کو ئٹہ میڑ و پو لیٹن کا ر پو ر یشن کو اس اہم مسائل کو حل کر نے کے احسن اقد اما ت کر نے چاہئیں کیونکہ یہ اس کے فرائض میں شامل ہیں جو اپنے فر ائض صحیح طر یقے سے ادا نہیں کر رہا حالانکہ اس کے پا س وسائل کے سا تھ ساتھ ایک اچھی خا صی نفر ی بھی مو جو د ہے لیکن اس کے باوجو د اپنے فر ائض نہ نبھا نا بددیانتی کے زمر ے میں آتا ہے جو کہ ایک غیر مہذ ب با ت ہے۔
اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ کوئٹہ میٹر و پو لیٹن کارپوریشن کو اپنے فرائض احسن طر یقے سے ادا کر نے چاہئیں ان کو بلڈ نگ کو ڈ پر بھی عمل در آمد کرنا چا ہیئے لو گ اپنی مر ضی سے بلند و با لا عما رتیں بنا رہے ہیں جو نہا یت ہی خطرناک عمل ہے اس کے سا تھ سا تھ دیگر متعلقہ محکمو ں کو سڑکوں کی تعمیر پر خصو صی توجہ دینی چاہئیں ان کا بھی ایسا نہ کرنا غفلت اور لا پر وا ہی کا مظا ہر ہ ہے جو کہ نہیں ہونا چا ہیئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*