تازہ ترین

گوادر کو سی پیک منصوبے میں کلیدی اہمیت حاصل ہے، چیف سیکرٹری بلوچستان

گو ادر(خ ن) چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن( ر) فضیل اصغر ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے گوادر پہنچنے پرکمشنر مکران کیپٹن ( ر) محمد طارق زہری اور ڈپٹی کمشنر گوادرکیپٹن( ر) محمد وسیم نے چیف سیکریٹری کا استقبال کیا۔اس موقع پر دیگر اعلی حکام بھی ان کے ہمراہ تھے چیف سیکریٹری نے گوادر پورٹ اور چائنہ بزنس سینٹر کا بھی دورہ کیا.اور مختلف حصے دیکھے اس موقع پر چائنہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین مسٹر ڑاو¿باو¿زونگ نے چیف سیکریٹری کو چائنہ بزنس سنٹر کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی چیف سیکرٹری بلوچستان کو چئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی اور ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات نے اپنے اداروں سے متعلق بریفنگ دی اور اب تک کے ترقیاتی  منصوبوں کے پیش رفت سے گاہ کیاجبکہ کمشنر مکران کیپٹن (ر )محمد طارق زہری نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ بلوچستان کے ساحلی علاقے خاص طور سے گوادر میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سی پیک پر عملدرآمد سے مقامی آبادی کو ملنے والے فوائد اور خاص طور سے گوادر کے نوجوانوں کو تعلیم تربیت اور روزگار کے وسیع مواقع حاصل ہوں گاانہوں نے کہا کہ گوادر کو  سی پیک منصوبہ میں کلیدی اہمیت حاصل ہے اس حوالے سے اس اہم اور بڑے ترقیاتی منصوبے میں بلوچستان کا کردارسب اہم ہے انہوں نے کہا کہ بلو چستان کی ترقی کے خواب کو تعبیر دینے کےلئے اور سی پیک کو بلوچستان اور اس عوام کےلئے زیادہ سے زیادہ مفید بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں اور عوام جلد ان اقدامات کے مثبت اثرات کا مشاہدہ کریں گے گوادر کی ترقی میں سب سے زیادہ فائدہ یہاں کے مقامی ماہی کو ہوگی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*