گروپ انشورنس کے 2.6 ارب روپے کے6474 کیس کلئیر کئے ہیں ،جام کمال

کوئٹہ(این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نے رواں سال میں گروپ انشورنس کے 2.6ارب روپے کے 6474کیس کلیئر کئے ہیں جس کے بعد اب بیک لاگ صفر ہوچکا ہے ، یہ بات انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہی، وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ رواں سال جنوری میں صوبائی حکومت نے ریٹائر ملازمین کے گروپ انشورنس کے 1.427ارب روپے کی لاگت سے 3383کیس نمٹائے جس کے بعد 1.427ارب روپے کی لاگت سے مزید 3383کیس کلیئر کردئےے گئے ہیں یہ حکومت کا تاریخی اقدام ہے جس سے تین ماہ کے دوران 2.6ارب روپے کی لاگت سے گروپ انشورنس کے 6474کیس نمٹائے جا چکے ہیںجس کے بعد اب حکومت کے پاس گروپ انشورنس کیسز کا بیک لاگ صفر ہوچکا ہے ،انہوں نے کہا کہ محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان کے تمام ریٹائر ہونے والے ملازمین کو پنشن کا کیس مکمل ہونے تک 65فیصد تنخواہوں کی ادائےگی جاری رکھے گا جبکہ ماضی میں ایسانہیں کیا جاتا تھا اور پنشن کیس مکمل ہونے میں ایک سال کا دورانیہ درکار تھا

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*