تازہ ترین

کینیڈا ،ہتھیار فروخت نہیں کئے جا سکیں گے، مکمل پابندی عائد

اوٹاوہ(آئی این پی)کینیڈا میں فوجی گریڈ اسلحہ کے 1500ماڈلز پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اب کینیڈا میں فوجی گریڈ ہتھیار کی خرید و فروخت، نقل و حمل یا استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔جسٹسن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ یہ ہتھیار کم وقت میں لوگوں کی زیادہ تعداد کو ہلاک کرنے کے لیے تیار کیے گئے تھے، لیکن کینیڈا کو ایسے ہتھیاروں سے کوئی فائدہ نہیں اور نہ ہی ایسے ہلاکت خیز ہتھیاروں کے لیے کینیڈا میں کوئی جگہ ہے۔دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ہتھیار جمع کروانے والوں کے لیے 2 سال تک عام معافی کا اعلان بھی کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہتھیار جمع کروانے والوں کو تلافی دینے کے لیے قانون سازی کرے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*