کینسر کے مرض میں موت کو ہر لمحے قریب سے دیکھا ہے ‘ لیلیٰ واسطی

لاہور(شوبز نیوز)امریکہ میں مقیم سینئر اداکارہ لیلیٰ واسطی نے کہا ہے کہ کینسر کے مرض میں موت کو ہر لمحے قریب سے دیکھا ہے ، روبصحت ہوں تاہم اب شوبز میں واپسی کا قطعاً کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ ایک انٹر ویو میں لیلیٰ واسطی نے کہا کہ صحت و تندرستی خدا کی بہت بڑی نعمت ہے اور اس کی قدر و قیمت ان لوگوں سے پوچھی جائے جو علالت کے دور میں بستر پر پڑے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کینسر جیسے مرض سے صحتیاب ہونے کے بعد خدا کی شکر گزار ہوں۔ جب مجھے ڈاکٹروں نے بتایا کہ آپ کا مرض بہت بگڑ چکا ہے تو کچھ لمحے کے لئے پریشان ہوئی لیکن اس کے بعد عزم اور حوصلے سے اس کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا اور خدا کی ذات نے اس میں میری بہت مدد کی ۔انہوں نے کہا کہ کینسر کا مرض انسان کو اندر سے توڑ کر رکھ دیتا ہے اور میں نے موت کو ہر لمحے قریب سے دیکھا ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*