تازہ ترین

کیا سنجے دت ہم جنس پرست تھے؟ بہن کا اہم انکشاف

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے شہرت رکھنے والے اداکار سنجے دت کی بہن نے ان کے ہم جنس پرست ہونے سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار سنجے دت کی کتاب (سنجے دت: دی کریزی ان ٹولڈ اسٹوری آف بالی ووڈ بیڈ بوائے) میں ان کی بہن نمرتا نے کہا ہے کہ سنجے دت بہن بھائیوں میں سب سے زیادہ لاڈلا تھا اور خاص طور پر ہماری ماں نرگس ان کا بہت زیادہ خیال رکھتی تھیں اور وہ ان کی ہر خواہش پوری کرتی تھیں۔سنجے دت کی بہن نے انکشاف کیا کہ بھائی کو ڈانٹ بھی بہت پڑتی تھیں لیکن اس کے باوجود ماں سب سے زیادہ انہیں کو پیار کرتی تھیں، یہاں تک کہ ان کے شراب اور نشہ کرنے کے تمام ثبوت موجود ہونے کے باوجود وہ اس بات کو ماننے کے لیے تیار نہیں تھیں اور ایک بار تو سنجے کے دوست کو کھری کھری سنادی تھیں کہ میرے بیٹے نے کبھی شراب کی بوتل کو ہاتھ نہیں لگایا اور نہ ہی وہ کسی قسم کا نشہ کرتا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*