تازہ ترین

کھلا ڑی دنیا بھر میں ملک کا
نام روشن کر تے ہیں

وزیر اعلیٰ بلوچستان جا م کما ل خان کا گذشتہ رو ز آل پاکستان چیف منسٹر بلو چستان ،ڈائمنڈ جوبلی کوئٹہ گلیڈ ی ایٹر ز وومن ٹی 20 کر کٹ لیگ کی افتتاحی تقر یب سے خطاب کے دو ران کہنا تھا کہ کھلا ڑ ی دنیا بھر میں ملک کا نا م اپنے کھیل اور صلا حیتوں سے روشن کر تے ہیں سپو رٹس کو فر وغ دینے سے نہ صر ف معا شر ے میں صحت مند ما حول کو تر قی دی جا سکتی ہے بلکہ اس سے انسا ن کی ذہنی و جسمانی نشو و نما میں بھی بہتر ی آتی ہے ان تما م قومی کھلا ڑیوں کو خر اج تحسین پیش کر تا ہو ں جنہوں نے دنیا بھر میں ملک کانام رو شن کیا ہے اور ملک کے لیے نیک نامی کا باعث بنتے ہیں۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ کھلا ڑی دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر تے ہیں بلکہ وہ وہاں سفیر کا درجہ رکھتے ہیں پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اسی وجہ سے پاکستان نے دنیا بھر میں کھیلوں میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہو اہے اس کے کھلا ڑیوں جن میں ملک کے موجو دہ وزیر اعظم عمر ان خان ،جاوید میاں دا د،وسیم اکرم ،سمیع اللہ ،کلیم اللہ او ر دیگر بہت سے ایسے نام ہیں جنہوں نے ملک کے لیے تا ریخی کا میاں حاصل کی ہیں جو رہتی دنیاتک یا د گا ر رہیں گی۔
پاکستان کے سا تھ سا تھ بلوچستان میں بھی ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے یہاں بھی اچھے کھلاڑی مو جو د ہیں بلکہ بلوچستان نے با کسنگ اور فٹ بال کے اچھے انٹرنیشنل کھلا ڑی تیا ر کئے ہیں جنہوں نے بیر ون ملک اہم مقا بلے جیت کر صو بے اور ملک کانام روشن کیا ہے لیکن افسو س کی با ت یہ ہے کہ جہاں دیگر شعبو ں میں بلوچستان کو مسلسل نظر اند از کیا جا رہا ہے وہاں اسے کھیلوں میں بھی نمائند گی نہ دے کر اس سے زیا دتی کی جا رہی ہے بلوچستان کے کھلا ڑیوں کو قومی ٹیموں میںبالکل نہیں لیا جار ہا چا ہے اس میں کتنا ہی ٹیلنٹ کیوں نہ ہو یہاں اس با ت کا ذکر کرنا اہم ہے کہ قومی ٹیموں میں بھی سیا ست کی جا تی ہے وہاں بھی چچا ،ما مو ں کی با ت ہو تی ہے نہ کہ کا رکر د گی دیکھی جا تی ہے جوکہ بلوچستان کے ٹیلنٹ کی تو ہین ہے۔
اس لیے یہاں ضرورت اس امر کی ہے کہ بلوچستان کے ٹیلنٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے تما م قومی ٹیموں میں صو بے کو نما ئند گی دینی چا ہیئے جوکہ اس کے اور اس کے کھلا ڑیوں کا حق ہے کھیلوں سے سیا ست اور اقر باءپر وری کامکمل خاتمہ کر کے اس میں اہل اور حق دار لوگوں کو شامل کرنا چا ہیئے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان جا م کما ل خان جہاں دیگر معاملا ت میں صو بے کی بہتر ی کے لیے اقد اما ت کر رہے ہیں وہاں ان کو صو بے کی قومی کھیلوں میں نما ئند گی کے لیے بھی اقد اما ت کرنے چاہئیں تاکہ یہاں کے کھلا ڑیوں میں پایا جانے والی احسا س محرومی ختم ہو سکے۔
امید ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کما ل خان اس سلسلے میں صو بے سے ہو نے والی اس نا انصا فی کے خا تمے کے لیے کو شش کریں گے جو کہ وہ دیگر شعبو ں میں بھی کر رہے ہیں اور جس کا ذکر اوپربھی کیا جا چکا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*