تازہ ترین

کپل شرما تصاویر کھینچنے پر فوٹوگرافرز پر برس پڑے

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی اداکار کپل شرما تصاویر کھینچنے پر فوٹوگرافرز پر برس پڑے اور گالی دیدی۔بھارتی کامیڈین کپل شرما کی سوشل میڈیا پر وہیل چئیر پر بیٹھی تصویر اور ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے تاہم ابھی تک خود کپل یا ان کے کسی دوست نے اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔ بھارتی میڈیا میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ کامیڈین نے اپنے آپ کو زخمی کرلیا ہے تاہم ایسا کیوں ہوا اس سے متعلق بھی ابھی تک کچھ نہیں پتہ چل سکا۔کامیڈین کی وہیل چئیر پر ویڈیو نے جہاں سب کو پریشان کردیا ہے وہیں خود اداکار بھی اس وقت خبروں کی زینت بن گئے جب ائیرپورٹ سے واپسی پر فوٹوگرافرز نے وہیل چئیر پر جاتے کپل کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپل شرما کو ایک شخص ائیرپورٹ سے وہیل چئیر پر بٹھا کر لے جارہا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*