تازہ ترین

کویت میں یکم اگست سے ویکسین لگوانےوالے غیرملکیوں کو داخلے کی اجازت

کویت سٹی (م ڈ)کویت نے یکم اگست سے صرف ان غیرشہریوں (تارکینِ وطن)کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے جنھوں نے کووِڈ19 کی کسی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگا رکھی ہوں گی۔کویتی حکومت نے اس کے ساتھ یہ شرط بھی عاید کی ہے کہ کسی فرد کو لگائی گئی ویکسین خلیجی ریاست کی منظورشدہ ہونی چاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یکم اگست کے بعد کویت جانے کے خواہاں افراد کو پرواز سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔کویت میں آمد کے بعد سات روز تک اپنے گھر یا جائے قیام پر قرنطین میں رہنا ہوگا اور اس دوران میں ایک اور ٹیسٹ کرانا ہوگا۔کابینہ نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ یکم اگست کے بعد مکمل ویکسین لگوانے والے افراد ہی کو ملک سے باہر سفر کی اجازت ہوگی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*