تازہ ترین

کووڈ 19 سے مریضوں پر مرتب ہونے والے ایک اور حیرت انگیز اثر کا انکشاف

واشنگٹن /لندن (م ڈ )کورونا وائرس کو شکست دینے والے متعدد افراد کو دماغی افعال میں نمایاں کمی کے خطرہ ہوسکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات برطانیہ اور امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔امپرئیل کالج لندن، کنگز کالج، کیمبرج، ساتھ ہیمپٹن اور شکاگو یونیورسٹی کی اس مشترکہ تحقیق یہ جاننے کی کوشش کی گئی تھی کہ کووڈ 19 کس حد تک ذہنی صحت اور دماغی افعال پر اثرات مرتب کرنے والی بیماری ہے۔اس مقصد کے لیے گریٹ برٹش انٹیلی جنس ٹیسٹ کے 81 ہزار سے زیادہ افراد کے جنوری سے دسمبر 2020 کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا، جن میں سے 13 ہزار کے قریب میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔تحقیق کے مطابق ان میں سے صرف 275 افراد نے کووڈ سے متاثر ہونے سے قبل اور بعد میں ذہانت کے ٹیسٹ کو مکمل کیا تھا۔باقی افراد کے لیے محققین نے دماغی کارکردگی کی پیشگوئی کے ایک لائنر ماڈل کو استعمال کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*