تازہ ترین

کووڈ ویکسینز کی ٹھوس افادیت کے پیش نظر بوسٹر ڈوز کی ضرورت نہیں، ماہرین

واشنگٹن(م ڈ)بیماری کی سنگین شدت سے تحفظ کے لیے کووڈ ویکسین کی 2 خوراکوں کی افادیت اتنی زیادہ ہے کہ اس وقت کورونا کی وبا کے لیے بوسٹر ڈوز کی ضرورت نہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات بین الاقوامی طبی ماہرین کے ایک گروپ کی جانب سے جاری رپورٹ میں سامنے آئی۔ماہرین کی اس ٹیم میں عالمی ادارہ صحت اور امریکا کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے ماہرین بھی شامل تھے۔تحقیقی رپورٹس میں مسلسل یہ بات سامنے آئی کہ ویکسینز سے کووڈ کی سنگین شدت کے خلاف ملنے والے ٹھوس تحفظ کا تسلسل برقرار رہتا ہے۔ان رپورٹس میں بتایا گیا کہ ویکسینیشن سے ڈیلٹا اور ایلفا جیسی کورونا کی اقسام سے بیمار ہونے پر سنگین پیچیدگیوں سے 95 فیصد تک تحفظ ملتا ہے جبکہ بیمار ہونے سے بچانے کے لیے ویکسینز کی افادیت 80 فیصد ہے۔مجموعی طور پر بیماری کی معمولی شدت کے مقابلے میں سنگین شدت کے خلاف ویکسینز سے بہت زیادہ تحفظ ملتا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*