تازہ ترین

کورونا کے سبب ختم ہونےوالے روزگار جلدی واپس نہیں آسکیں گے،اقوام متحدہ

جنیوا(م ڈ)محنت کشوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن(آئی ایل او)نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران ختم ہو جانے والے روز گار کی وجہ سے پچھلے پانچ برسوں کی پیش رفت تباہ ہو گئی اور اس صورت حال میں کسی بہتری کی فوری توقع بھی نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق محنت کشوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن(آئی ایل او)نے اپنی نئی رپورٹ شائع کی ، اس کے مطابق عالمی سطح پر روزگار کے مواقع میں جلد اضافے کے امکانات کم ہیں اور 2023 سے پہلے کورونا وبا سے پہلے جیسی صورت حال بحال نہیں ہو سکے گی۔عالمی سطح پر روزگار کی صورت حال سے متعلق دی ورلڈ امپلائمنٹ اینڈ سوشل آﺅٹ لوک رپورٹ 2021 میں کہا گیا ہے کہ رواں برس کم از کم 22 کروڑ افراد کے بے روزگار رہنے کی توقع ہے۔ تاہم اگلے برس حالات کے ذرا بہتر ہونے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔کورونا کی عالمی وبا کی وجہ سے بین الاقوامی لیبر مارکیٹ پر بہت برا اثر پڑا ہے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*