تازہ ترین

کورونا کے باعث میں وٹامن سی جیسے شہد، لیموں وغیرہ کا استعمال کرتا ہوں‘گلوکار سلمان احمد

نیویارک (شوبز ڈیسک)کورونا وائرس کا شکار پاکستان کے نامور گلوکار اور جنون بینڈ کے بانی سلمان احمد نے اپنے مداحوں کو آگاہ کردیا کہ وہ قرنطینہ میں اپنی صحت کا خیال کس طرح رکھ رہے ہیں۔گزشتہ روز پاکستا ن کے نامور گلوکار اور جنون بینڈ کے بانی سلمان احمد نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں سلمان احمد نے بتایا کہ وہ کورونا سے لڑنے کے لیے کون کون سی احتیاطی تدابیر کر رہے ہیں۔سلمان احمد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’پاکستان میں جو لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ میں قرنطینہ میں اپنا خیال کس طرح رکھ رہا ہوں تو ا±ن کو میں بتانا چاہوں گا کہ میری اہلیہ ڈاکٹر ثمینہ مجھے روزانہ کلونجی کے 6 دانوں کو گرم پانی میں ڈال کر دیتی ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*