تازہ ترین

کورونا کی وباءفرانس میں دیگر جرائم کم ریپ زیادہ ہو گئے

پیرس (م ڈ)فرانس میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران دیگر جرائم میں کمی ہوئی ہے لیکن گھروں میں ریپ کے واقعات اور گھریلو تشدد سے جڑے جرائم پہلے سے کافی زیادہ ہو گئے ہیں۔ یہ بات فرانسیسی وزارت داخلہ کی ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔پیرس سے موصولہ مراسلوں میں ملکی وزارت داخلہ کی ایک نئی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران ملک میں ریپ اور گھریلو تشدد کے مجرمانہ واقعات کی شرح کافی زیادہ ہو گئی ہے۔ غیر سرکاری تنظیم واک فری کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق موجودہ دور میں غلامی ایسی صورت حال کو کہا جاتا ہے، جس میں کسی کی ذاتی آزادی کو ختم کیا جائے اور جہاں کسی کے مالی فائدے کے لئے کسی دوسرے شخص کا استعمال کیا جائے۔رپورٹ کے مطابق 2020ء میں ملک میں ریپ کے واقعات کی مجموعی تعداد ایک سال پہلے کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ رہی۔اسی طرح ملک میں گھریلو تشدد کے مجرمانہ واقعات کی شرح میں بھی 2019ء کے مقابلے میں گزشتہ برس نو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*