تازہ ترین

کورونا کی نئی قسم مو اینٹی باڈیز کےخلاف زیادہ مزاحمت کرنے والی قرار

coronavirus-threatening-the-whole-world

نیویارک(م ڈ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے اگست 2021 کے آخر میں کورونا وائرس کی ایک اور قسم کو ویرینٹس آف انٹرسٹ میں شامل کرلیا تھا۔اب کورونا کی اس قسم کے حوالے سے ایک نئی تحقیق کے نتائج سامنے آئے ہیں جس کے مطابق مو قسم وائرس ناکارہ بنانے والی اینٹی باڈیز کے خلاف بہت زیادہ مزاحمت کی صلاحیت رکھتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات جاپان میں ہونے والی ایک ابتدائی تحقیق میں سامنے آئی۔ٹوکیو یونیورسٹی اور دیگر جاپانی اداروں کی اس تحقیق میں کورونا کی اس نئی قسم کے خلاف انسانی دفاع (ویکسینیشن یا قدرتی بیماری سے پیدا ہونے والی مدافعت)کا موازنہ دیگر اقسام سے کیا گیا۔اس مقصد کے لیے محققین نے کووڈ کی مختلف اقسام کی نقول تیار کیں اور ان کے اثرات کا موازنہ ایسے 18 افراد کی اینٹی باڈیز سے کیا گیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*