کورونا ویکسین کی تیاری کیلئے سب کو کوششیں تیز کرنا ہونگی، ڈبلیو ایچ او

نیویارک (م ڈ )عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے دنیا بھر کے ممالک کو کوششیں تیز کرنا ہونگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے بتایاکہ کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے بنائے گئے پلیٹ فارم کوویکس کے ساتھ مختلف ممالک کام کررہے ہیں مگر مزید ممالک کو بھی آگے آنے اور فنڈنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ یہ پلیٹ فارم کورونا کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ موثر ویکسین کی تیاری اور اس کی قیمت کم سے کم رکھنے کو یقینی بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ ویکسین کی تیاری میں اپنا حصہ ڈالنے کے خواہشمند ممالک اکتیس اگست تک اس کا حصہ بن سکتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*