کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے پیش نظرحکومت بلوچستان کی صوبے میں نئی پابندیاں عائد

کوئٹہ(این این آئی)حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے پیش نظر صوبے میں یکم مئی تک نئی پابندیاں عائد کردیں ہفتہ اور اتوار کو صوبہ میں کاروبار سمیت دیگر امور بند رہیں گے، ہر قسم کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد ، جمعہ کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان ارشد مجید کے جاری کردہ اعلامےے کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے پیش نظر صوبے میں مزید سختیاں کی جائیں گی صوبے میں ہفتہ اور اتوار کو مکمل طور پر بند دن ہونگے ، مارکیٹیں سحری سے لیکر شام چھ بجے تک کھلی رہیں گی ،البتہ پیٹرول پمپ، روزمرہ اشیاءکی دکانوں،ہسپتالوں ،لیبارٹریوں ، میڈیکل اسٹورز ، بلڈ بینک، کھانہ فراہم کرنے والے مراکز پابندی سے استثنیٰ ہونگے ، اعلامےے کے مطابق صوبے میں انڈور و آﺅٹ ڈور سماجی، کھیلوں ،سیاسی سمیت دیگر ہر قسم کے اجتماعات پر پا بندی عائد کردی گئی ہے ریسٹورنٹس میں انڈور کھانے پر پابند ی عائد کردی گئی البتہ افطار سے رات 12بجے تک کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ ریسٹورنٹس میں آﺅٹ ڈور کھانے اور ٹیک اووے کی اجازت ہوگی صوبے میں تراویح بھی کھلی جگہ کروانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کو علمائ، سماجی رہنماﺅں کی رمضان میں ایس اوپیز پر عملدآمد کے لئے معاونت حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، صوبے میں سینیماگھر، مزار بند رہیں گے جبکہ اسپورٹس ، ثقافتی فیسٹیول کروانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے ،اعلامےے کے مطابق صوبے میں پارک بند رہیں گے تاہم واکنگ اور جاگنگ ٹریک کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھلے رہیں گے، صوبے کے تمام سرکاری اور نجی دفاتر میں 50فیصد گھر سے کام کرنے کی پالیسی جاری رہے گی ، اعلامےے کے مطابق مختلف شہروں کے درمیان چلنے والی ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی تعداد 50 فیصد تک محدود رہے گی جبکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ 26اپریل تک ہفتہ اور اتوار کو بند رہے گی اعلامےے کے مطابق سیاحوں کے لئے کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدآمد کو یقینی بنایا جائےگا اس سلسلے میں صوبے کے داخلی اور چنندہ مقامات پر کورونا وائرس کے ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے اعلامےے میں ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ آگاہی مہم چلائے گی سول انتظامیہ ، پولیس اور لیویز حفاظتی تدابیر پر عملدآمد کے لئے ضلعی اور تحصیل سطح پر ٹیمیں بنا کر اقدامات کریں گے اعلامےے کے مطابق بئی پابندیوں کا اطلاق یکم مئی کی دوپہر 12بجے تک ہوگا

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*