تازہ ترین

کورونا وائرس ایک وباءاور احتیاط اس کی شفاءہے، بشریٰ رند

کوئٹہ(خ ن)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے انسداد کرونا کے حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس ایک وباءہے اور احتیاط ہی اسکی شفاءہے۔ کرونا کی تیسری لہر نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔حالیہ کرونا کی لہر انتہائی خطرناک ہے عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال کرتے ہوئے حکومتی اقدامات جو انسداد کرونا کے حوالے سے کئے جارہے ہیں پر سختی سے عمل پیرا ہوکر اس موذی مرض کو شکست دینے کیلئے تعاﺅن کریں۔ قوم نے پہلے بھی اس مہلک مرض کا مقا بلہ کیا ہے اور اس بار بھی اللہ تعالیٰ کی مدد سے ضرور کامیاب ہونگے۔حکومت کی طرف سے جو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔ان پر سختی سے عمل پیرا ہوکر یہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ذرائع ابلاغ کو بروئے کار لاتے ہوئے اخبارات ، ٹی وی چینلز اورسوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔حکومتی اقدامات اسی وقت کامیاب ہوسکتے ہیں جب عوام حکومت کا ساتھ دیں اللہ نہ کرے کہ حالات خراب ہوں اور ہسپتالوں میں جگہ نہ ملے۔حکومت عوام کی جان و مال کی ضامن ہے۔احتیاط کرنے ہی سے اپنے آپ کو اور اپنے پیاروں کو بچایا جاسکتا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بچوں کو بھی کرونا بری طرح متاثر کررہا ہے اور انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*