کورونا عالمی وبا سے نمٹنے کےلئے ہم سب کو مل کر جدو جہد کرنا ہوگی، عمران خان

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم نے بھارت سمیت دنیا بھر کے کورونا متاثرین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا متاثرین کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں،وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی عوام کورونا وبا کی خطرناک لہر سے لڑ رہے ہیں، بھارت اور دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی جلد صحت یابی کیلیے دعا گو ہیں، اس عالمی وبا سے نمٹنے کےلئے ہم سب کو مل کر جدو جہد کرنا ہوگی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*