کورونا بحران، دنیا کی طویل ترین پرواز میں صرف11مسافر اور عملہ 13تعینات

نیویارک(م ڈ)کورونا وائرس کا عالمی بحران ہے یا کچھ اور کہ سنگاپور سے نیویارک کی دنیا کی طویل ترین کمرشل پرواز میں صرف 11 مسافر سوار ہیں جبکہ ان کی خدمت پر 13 رکنی عملہ تعینات ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایوی ایشن ذرائع نے بتایاکہ سنگاپور سے امریکا کے نیویارک ایئر پورٹ کے لیے رات ایک بج کر 26 منٹ پر روانہ ہونے والی سنگاپور ایئر لائن کی کمرشل پرواز صرف 11 مسافر سوار ہیں۔ دنیا کی سب سے طویل تجارتی پرواز ایس کیو 24 رات ایک بج کر 26 منٹ پر سنگاپور سے روانہ ہوئی، پرواز 17 گھنٹے 31 منٹ کا مسلسل طویل ترین سفر طے کر کے اگلی صبح نیویارک پہنچے گی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اس پرواز کے لیے دو سال قبل اپریل 2018 میں پہلی اڑان بھرنے والی سے نئی ایئربس اے 350 زیر استعمال ہے جس میں مسافروں کی تین کیٹگریز ہیں اور اس ایئر بس میں 350 مسافروں کی گنجائش ہے لیکن عالمی بحران کی وجہ سے اس پرواز میں محض 11 مسافر سفر کر رہے ہیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*