تازہ ترین

کورونا ایس او پیز ،سندھ کے علاوہ تین صوبوں میں فوج کی تعیناتی کا اعلان

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کے 3صوبوں سمیت گلگت اور کشمیر میں فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ سندھ میں فوج تعیناتی کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے،تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سول حکومت کی مدد کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی سے متعلق اتوار کو جاری کردہ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ کورونا صورتحال پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی )اہم اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس کے بعد ملک کے 3صوبوں سمیت گلگت ،کشمیر میں فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،نوٹیفکیشن این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے ،جس میں تین صوبوں سمیت گلگت ، کشمیر میں فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے، سندھ میں فوج تعیناتی کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ،شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاک فوج تعینات کرنے کا حکم دیا تھا، فوج انتظامیہ سے مل کر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروائے گی،وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر ساڑھے تین سے چار لاکھ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں ، بھارت میں شمشان گھاٹ اور قبرستان ایک ہو چکے ہیں، ایسے حالات دیکھ کر فوج کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*