تازہ ترین

کوئی بھی عورت شادی کے بعدہی مکمل ہوتی ہے‘ ریما

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ میرے ذاتی خیال کے مطابق کوئی بھی عورت شادی کے بعدہی مکمل ہوتی ہے، لوگوں کی رائے مختلف ہو سکتی ہے لیکن اصل حقیقت یہی ہے اور سب کو اس کا علم ہے ۔ ایک انٹر ویو میں ریما نے کہا کہ شادی سے پہلے اور شادی کے بعد کی زندگی میں زمین آسمان کا فرق ہے ، شادی سے پہلے آپ پر کوئی ذمہ داری نہیں ہوتی لیکن شادی کے بعدآپ کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہوتا ہے ، شادی اوربچوں کی پیدائش کے بعد زندگی میں خوشگوار تبدیلی آتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میرے ذاتی خیال کے مطابق کوئی بھی عورت شادی کے بعد مکمل ہوتی ہے اور اس حقیقت سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا ،جو لوگ اس کے برعکس خیال کرتے ہیں شاید زندگی کے کسی حصے میں پہنچ کر انہیں اس کاضروراحساس ہو۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*