تازہ ترین

کوئٹہ کے 4 سکولوں سے کورونا کے 51 کیس رپورٹ ، سکول ایک ہفتہ کیلئے بند کر دئیے گئے

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ کے چار اسکولوں سے کورونا وائرس کے 51کیس رپورٹ ہونے کے بعد اسکولوں کوایک ہفتے کے لئے بند کردیا گیا،ضلعی ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ کے مطابق کوئٹہ کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ہدہ منو جان روڈ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ریلوے کالونی ، گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول بشیر آباد نواں کلی سے کورونا وائرس کے 14،14 جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پوسٹل کالونی کوئٹہ سے 9مثبت کیس رپورٹ ہونے کے بعد چاروں اسکولوں کو آج جمعرات سے 21اپریل تک سات دنوں کے لئے بند کردیا گیا ہے کورونا وائرس کا شکار ہونے والوں میں استاتذ ہ اور طلبا شامل ہیں جبکہ اسکولوں کو محکمہ صحت کے ذرےعے ڈس انفکیٹ کروایا جائےگا

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*