تازہ ترین

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مکمل لاک ڈاﺅن ،چھوٹے اور بڑے بازار بند رہے

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مکمل لاک ڈاﺅن رہا چھوٹے بڑے بازار مکمل طور پر بند رہے ،تاجروں کا حکومت سے تعاون مگر لاک ڈاﺅن کا طریقہ کار طے کر نے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان کی جانب سے اعلان کردہ ہفتہ وار لاک ڈاﺅن کے سلسلے میں جمعرات کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں لاک ڈاﺅن رہا جس کے دوران تمام چھوٹے بڑے بازار اور کاروباری مراکز بند اور معمولات زندگی معطل رہے دن بھر پور اور انتظامیہ کی جانب سے شہر کی شاہراہوں پر گشت کیا گیا اور لاک ڈاﺅن کی پاسداری کو یقینی بنایا گیا اس حوالے سے رابطہ کرنے پر انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم آغانے بتایا کہ کورونا وائرس کے دوران تاجر تنظیموں نے ہر قدم پر حکومت کے ساتھ تعاون کیا ہے اور جمعرات کو بھی تاجروں کی جانب سے لاک ڈاﺅن کے معاملے پر تعاون کیا گیا انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت اور انتظامیہ کے طریقہ کار پر اعتراض ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ تاجروں کو اعتماد میں لیکر فیصلے کئے جائیں تو انکے بہتر نتائج مرتب ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ تاجروں نے لاک ڈاﺅن میں حکومت کا ساتھ دیا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ لاک ڈاﺅن سب کے مفا د میں ہے مگر انتظامیہ تاجروں کے ساتھ بیٹھ کر طریقہ کار طے کرے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*