تازہ ترین

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر سرکاری طور پر منایا جائیگا

کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر سرکار ی طور پر منایا جائےگا، تفصےلات کے مطابق ملک بھر کی طرح بلوچستان میں آج کشمیر ی عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا جائے گا اس حوالے سے کوئٹہ میں دن 12 بجے قومی ترانہ بجایا جائےگا،12بجکر تین منٹ پر کشمیر کا قومی ترانہ بجایا جائےگا جبکہ ایمرجنسی گاڑیوں کے علاوہ تمام ٹریفک اور انسانی نقل و حرکت معطل رہے گی او ر عوام سڑکوں پر نکل کر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرےگی جبکہ دوپہر ساڑھے بارہ بجے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان صوبائی اسمبلی سے سیرینا چوک تک یکجہتی ریلی نکالی جائےگی ، یوم یکجہتی کے موقع پر نماز جمعہ کے خطبات میں کشمیری عوام کے لئے خصوصی دعائیں کی جائےں گی جبکہ دوپہر دو سے شام 5بجے تک شہر میں مختلف تنظیموں، سیاسی جماعتوں و دےگر کے زیر اہتمام ریلیاں بھی نکالی جائےں گی ،یوم یکجہتی کے پروگرام کو حتمی شکل دیکر اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*