تازہ ترین

کوئٹہ دہشتگردوں کےخلاف کارروائی ،ایک خاتون سمیت6دہشتگرد ہلاک ‘ایک پولیس اہلکار شہید 5زخمی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس مےں دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام‘ فائرنگ کے تبادلے مےں اےک کاتون سمےت6دہشتگرد ہلاک ‘اےک پولےس اہلکار شہےد 5زخمی ہو گئے وزےراعلیٰ بلوچستان ‘وزےر داخلہ بلوچستان کا واقعہ کی مذمت اور بروقت کارروائی کرنے پر پولےس اہلکاروں کو مبارکباد اور اطمینان کا اظہار‘تفصےلات کے مطابق بدھ کے روز خفےہ اطلاع ملنے سی ٹی ڈی اہلکاروں نے مشرقی بائی پاس پر واقعہ اےک کمپا¶نڈ مےں کارروائی کی ‘پولےس اہلکار جب کمپا¶نڈ پہنچے تو دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کی جس پر پولےس اہلکاروں جوابی فائرنگ سے خودکش حملہ آور خاتون سمیت 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ اےک پولےس اہلکار شہےد 5زخمی ہو گئے ‘ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشرقی بائی پاس کے قریب ایک کمپاونڈ میں کارروائی کی گئی‘سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی جس نے خود کش جیکٹ پہن رکھی تھی‘ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑایا جب کہ کارروائی میں پانچ پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے‘ ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چےمہ واقعہ کے بعد صحافےوں سے بات چےت کرتے ہوئے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مشرقی بائی پاس کے علاقے میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، سی ٹی ڈی نے حساس ادارے کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر آپریشن کیا‘آپریشن 5 گھنٹے جاری رہا، ایک پولیس اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوئے عبدالرزاق چیمہ نے بتایا کہ پہلے دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشت گردوں نے دستی بم پھینکے جس سے دو اہلکار زخمی ہوئے‘ڈی آئی جی نے بتایا کہ آپریشن پانچ گھنٹے جاری رہا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو دہشت گردوں نے خود کود ھماکے سے اڑایا‘ڈی آئی جی نے مزےد کہا کہ آپریشن میں بلوچستان کانسٹیبلری کا ایک ڈرائیور شہید اور پانچ اہلکار زخمی ہوئے آپریشن میں6 دہشت گرد مارے گئے‘وزےراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور صوبائی وزےر داخلہ مےر ضےاءاللہ لانگو نے دہشت گردوں کے خلاف فورسز کی کامیاب کاروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آپریشن میں حصہ لینے والی سیکیورٹی ٹیم کو مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے جرات اور بہادری سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کیا اور دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچایا گیاوزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کے تحفظ اور امن کے لیے فورسز کی کارکردگی باعث اطمینان ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*